لاہور بورڈ اوورآل سپورٹس جنرل ٹرافی پنجاب کالج کے نام

لاہور بورڈ اوورآل سپورٹس جنرل ٹرافی پنجاب کالج کے نام

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کالج لاہور نے لاہور بورڈ اوورآل سپورٹس جنرل ٹرافی 2023-24 جیت لی۔پنجاب کالج لاہور نے 15گیمز میں پہلی پوزیشن اور 6گیمز میں دوسری پوزیشن لی اورمجموعی طور پر 93 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ گورنمنٹ کالج لاہور نے 53 پوائنٹس حاصل کیے۔

پنجاب کالج نے جن کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ان میں ہاکی ، کرکٹ ، فٹ بال، اتھلیٹکس، باسکٹ بال ، ہینڈ بال ، کبڈی ، کشتی ، ٹیبل ٹینس ، کراس کنٹری، تائیکوانڈو، کراٹے ، باڈی بلڈنگ ، سائیکلنگ اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں جبکہ بیڈمنٹن ، ٹینس ، سکواش ، جمناسٹک اور رسہ کشی میں پنجاب کالج لاہور رنر اپ رہا،پنجاب کالج لاہور میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں چیئر مین لاہور بورڈ ، ڈاکٹر سید انصر اظہر نے سپورٹس جنرل ٹرافی 2023-24 ڈائریکٹر پنجاب کالج لاہور عارف چودھری کو دی۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی اور ڈائریکٹر سپورٹس ارشد ستار کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی موجود تھے ۔ چیئر مین لاہور بورڈ نے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار پر فارمنس پر مبارکباد بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں