ایف اے ٹی ایف قانون سازی فوج کی مداخلت سے ہوئی :خواجہ آصف

ایف اے ٹی ایف قانون سازی فوج کی مداخلت سے ہوئی :خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز)مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔

 اُس دورمیں قانون سازی کیلئے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل (ر)باجوہ اور جنرل (ر)فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے ۔ مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازیاں فوج اور آئی ایس آئی کی مداخلت کے باعث ہوئی تھیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا جو بگاڑ پیدا ہوا، بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی استحکام اور ملک کے مفادات کیلئے صرف سیاستدانوں نہیں سارے عناصر کو اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہئے ، ہم نے یہ کوشش اپوزیشن میں کی تھی، ہمارا ہاتھ جھٹک دیا گیا تھا۔خواجہ آصف نے کہا صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے ، عارف علوی پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے ۔لیگی رہنما نے نو مئی کے حوالے سے کہا کہ نو مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیااس میں ملوث لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے ۔نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے میاں صاحب اور کارکنوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں