بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا قابل مذمت اور افسوسناک: شہباز شریف

بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا قابل مذمت اور افسوسناک: شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی کا ثبوت ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہئے۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے پاکستان کے ساتھ نیا پروگرام نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا میں سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ایک انتہائی افسوسناک اقدام ہے، اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کیسے بھی سیاسی اختلافات ہوں کوئی پاکستانی ملک کے لیے بددعا نہیں کرتا۔ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے عبد الخالق اچکزئی کو بلا مقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے عبد الخالق اچکزئی کے مقابلے میں کسی دوسری سیاسی جماعت کا کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانا ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں