بلاول میاں اظہر سے اٹھ کر ملے ،لاہور کی سیاست پر گفتگو

بلاول میاں اظہر سے اٹھ کر ملے ،لاہور کی سیاست پر گفتگو

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق گورنر قومی اسمبلی کے رکن میاں اظہر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے طرزعمل کے حوالہ سے بہترین سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام کا تعلق قائم رکھنا چاہیے یہ سیاست کی کمزوری نہیں مضبوطی کا باعث بنے گا، میاں اظہر کی گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی بلاول بھٹو انہیں دیکھ کر اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور ان کا حال دریافت کیا اور ان سے لاہور کی سیاست بارے معلوم کیا ،بلاول بھٹو کو جب معلوم ہوا کہ میاں اظہر حماد اظہر کے والد ہیں تو انہوں نے ا س پر خوشی کا اظہار کیا اور کہ ملکی سیاست میں نوجوانوں کی اپنی اہمیت ہے ، بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کیلئے میں آپ کے لئے حاضر ہوں جس پر میاں اظہر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعا دی، بعد ازاں میاں اظہر نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے طرزعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان سے مل کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور ان کی قیادت پیپلز پارٹی کیلئے نیک فال ہے ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ان کی غیر موجودگی میں لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور بزرگ سیاستدان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں