این اے 97فیصل آباد :ووٹوں کی دوبارہ گنتی تین روز بعد مکمل

این اے 97فیصل آباد :ووٹوں کی دوبارہ گنتی تین روز بعد مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل تین روز بعد مکمل کرلیا گیا۔

ن لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ نے جیت کا دعویٰ کردیا اور  کہا ہمارے دس بارہ پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ الیکشن سے ایک دن بعد آئے تھے۔ ہم اس ری کائونٹنگ میں 3 ہزار سے زائد کی لیڈ سے جیت گئے ہیں۔دوسری جانب آزاد امیدوار سعد اللہ بلوچ کے کوآرڈینیٹر یاسر بلوچ کا کہنا تھا 9 فروری سے ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ عوام کا فیصلہ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منظور نظر شخص کو جتوانے کیلئے آزاد امیدوار کے ووٹ مسترد کئے گئے۔ 4، 4 دفعہ ووٹ چیک ہونے کے بعد فارم 45 جاری ہوا۔ ان نتائج کو نہیں مانتے۔ دوبارہ عدالت جانا پڑا تو جائیں گے ۔ یاد رہے این اے 97 میں آزاد امیدوار سعد اللہ بلوچ 2303 ووٹ کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے ۔ انہوں نے 72614 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے علی گوہر بلوچ 70311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں