ٹوئٹر کی بحالی میں تکنیکی مسئلہ ، نئی حکومت آئے گی تو وہ اس کو حل کر لے گی:نگرا ن وزیر اعظم

 ٹوئٹر کی بحالی میں تکنیکی مسئلہ ، نئی  حکومت آئے گی تو وہ اس کو حل کر  لے گی:نگرا ن وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اُن کے دور میں سعودی عرب اور دیگر دوست ملکوں نے معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت مثبت کردار ادا کیا۔

ایک انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ‘ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے خاص طور پر خلیجی (جی سی سی) ممالک سے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ۔ نگران وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ایکس یا ٹوئٹر کی سروسز کیوں بند ہیں اور کب تک بحال ہوں گی تو ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایکس (ٹوئٹر) بحال ہے اور اگر اس میں کوئی ٹیکنیکل ایشوز ہیں تو امید ہے کہ جونہی نئی حکومت آئے گی تو وہ اس کو ایڈریس کرے گی اور حل کر لے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں