گیلانی، نزہت صادق، غفور حیدری سینیٹ نشست سے مستعفی

گیلانی، نزہت صادق، غفور حیدری سینیٹ نشست سے مستعفی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی پی پی کے یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق اور جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی دے دیا۔

تینوں ارکان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنے استعفے پیش کئے جو منظور کرکے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔گیلانی کی سینیٹ نشست کی مدت ختم ہونے میں ابھی تین سال باقی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں