آڈٹ اداروں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت:عارف علوی

 آڈٹ اداروں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت:عارف علوی

اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور آذربائیجان کے اعلیٰ آڈٹ کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا بہترین آڈٹ کے طریقے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے شفافیت اور مالیاتی احتساب بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 آڈٹ سرکاری اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے اہم ہے ۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے چیمبر آف اکاؤنٹس کے چیئرمین ووگر گل محمدوف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین چیمبر آف اکاؤنٹس آذربائیجان نے دونوں ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت سے آگاہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں