جہاں ن لیگ سے معاہدہ نہیں،وہاں متحدہ کو موقع دینگے:بلاول

جہاں ن لیگ سے معاہدہ نہیں،وہاں متحدہ کو موقع دینگے:بلاول

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کیساتھ گورنرز سے متعلق ہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے ،جہاں جہاں مسلم لیگ (ن)سے بات اور معاہدہ نہیں ہوا تو وہاں متحدہ قومی موومنٹ کو موقع ملے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے ، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ ہونے پر اعتراضات ہیں؟ ۔ اس پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے جواب دیا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ،ن لیگ سے ہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنر فائنل ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں