برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہو ا:وفاقی وزیر تجارت

برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہو ا:وفاقی وزیر تجارت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے ملکی برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہو رہا ہے ، ڈاکٹر گوہر اعجاز کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

 سالانہ بنیادوں پرجنوری میں  27 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ملکی برآمدات کے غیر روایتی شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، مینو فیکچرنگ اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 15 فیصد، فوڈ اینڈ ایگری کلچر کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر نے زور دیا ملکی برآمدات کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہو رہی ہے لہٰذا برآمدات بڑھانے کیلئے پالیسیوں پر فوکس کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں