کٹھ پتلی وزیراعلیٰ،جعلی اسمبلی پختونخوا عوام کی بدقسمتی: تر جمان ن لیگ

کٹھ پتلی وزیراعلیٰ،جعلی اسمبلی پختونخوا  عوام کی بدقسمتی: تر جمان ن لیگ

پشاور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیارولی خان نے کہا علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بننے پر مبارک ہو۔

 علی امین محمود خان اور پرویز خٹک سے بھی بدتر وزیراعلیٰ ثابت ہونگے ۔خیبرپختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ جعلی اسمبلی اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو برداشت کرینگے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاعلی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں۔ آپکے پاس جعلی مینڈیٹ ہے آپ پختونخوا کے دس حلقے کھولیں پتہ لگ جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں