چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کے بھائی ملک رضا انتقال کر گئے

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض  کے بھائی ملک رضا انتقال کر گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر )چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کے بھائی اور سی ای اوبحریہ ٹاؤن احمدعلی ریاض ملک کے چچا ملک رضا گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔

ان کی نماز جنازہ بعداز نمازجمعہ بمقام جامعہ مسجد سفاری 3،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں کئی معروف کاروباری ،سیاسی وسماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔نمازجنازہ کے بعد دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں