پنجاب پولیس میں 3ڈی آئی جیز کے تبادلے

پنجاب پولیس میں 3ڈی آئی جیز کے تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں3 ڈی آئی جیز کے تبادلے کر دئیے گئے ۔ڈی آئی جی سی آئی اے ملک لیاقت کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو آئی جی آفس ،ذیشان اصغر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔

جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کو ڈی آئی جی سی آئی اے لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ تینوں افسروں کو فوری اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں