سینیٹ: 6نشستوں پر 14 مارچ کو الیکشن،ریٹرننگ افسر مقرر

سینیٹ: 6نشستوں پر 14 مارچ کو الیکشن،ریٹرننگ افسر مقرر

لاہور،اسلام آباد (سیاسی رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی 6 نشستوں پر 14 مارچ کو الیکشن ہو گا ، ریٹرننگ افسر مقرر کر دئیے گئے۔

 علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی رواں  ماہ سینیٹ کے 12 ارکان کا انتخاب کرے گی ،پنجاب اسمبلی سینیٹ کی 7جنرل ، 2خواتین ،2ٹیکنو کریٹ اور ایک اقلیتی نشست پر ممبر منتخب کرے گی،8 مارچ کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11سینیٹر ز کی مدت پوری ہو جائیگی جبکہ ن لیگ کے رانا مقبول کی وفات سے ایک سیٹ خالی ہے ،دوسری طرف سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی تین نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں