مسلم ممالک اسرائیل سے جنگ بندی کی بات کریں:انیق احمد

مسلم ممالک اسرائیل سے جنگ بندی کی بات کریں:انیق احمد

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا او آئی سی کے جھنڈے تلے اہم مسلم ممالک کا وفد اسرائیلی وزیر اعظم سے فوری جنگ بندی کیلئے بات کرے ، سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، انڈونیشیا، ایران، قطر،مصر ، پاکستان جیسے اہم ممالک کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

 یہ بات انہوں نے فلسطینی سفیر احمد ربیع سے ملاقات کے دوران کہی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینی تحریک کی سب سے پہلے حمایت کرنے والا ملک ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا، مسلم امہ متحد ہو کر مسئلہ فلسطین کے حل تک پہنچ سکتی ہے ، امت کے تصور کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ تمام بڑے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بیت اللہ کے سامنے عہد کرنا ہو گا۔ فلسطینی سفیر احمد ربیع نے کہا پاکستان کے لوگوں کی فلسطین سے محبت پاکستان بننے سے پہلی کی ہے ، اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی حمایت اور اظہار یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں