انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ۔ وہ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ،انہیں منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے ۔

 انوارالحق کاکڑنے طویل ترین عرصہ کیلئے نگران وزیراعظم رہنے کااہم اعزازاپنے نام کرلیا،انوارالحق کے بطورنگران وزیراعظم200 روز مکمل ہوگئے ۔ انہوں نے نگران وزیراعظم کے عہدے کاحلف 14اگست 2023کواٹھایاتھا،موجودہ حکومت کوملکی تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت کااعزازحاصل ہے ۔ اس سے قبل محمد میاں سومرو کی نگران حکومت طویل مدتی 130دن کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں