پہلے ووٹ چرائے جاتے ،اب رزلٹ ہی چرا لیا گیا :سراج الحق

پہلے ووٹ چرائے جاتے ،اب رزلٹ ہی چرا لیا گیا :سراج الحق

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ25کروڑ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردجرم عائد کر دی، پہلے ووٹ چرائے جاتے تھے اب رزلٹ ہی چرالیا گیا۔

 فارم 45والے سڑکوں پر، فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔ دھاندلی الیکشن سے وجود میں آنے والی اسمبلی میں مزدوروں کی کوئی نمائندگی نہیں، مزدوروں کے لیے قائم کیے گئے سوشل سکیورٹی فنڈز کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں، تمام کنٹریکٹ ملازمین، ڈیلی ویجرز کو مستقل کیا جائے ، سہ فریقی مشاورت سے نئی قومی لیبرپالیسی تشکیل دی جائے ، اداروں کی نجکاری مسترد کرتے ہیں، کرپشن نے قومی اداروں کو تباہ کیا، حکومت کرپشن ختم کرنے کے بجائے ادارے بیچنے اور ملازمین کو بے روزگار کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے ، ورکرز، چھوٹے ملازمین، مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں امیر جماعت نے مرکزی شوریٰ حلقہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا جماعت اسلامی خواتین کے ان تمام حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جن کی اسلام نے انھیں ضمانت دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں