کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

 اس مو قع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا دورہ کے دوران کور کمانڈر نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی کور کمانڈر نے کہاکہ پاک فوج اس قدرتی آفت  میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد و بحالی کو یقینی بنائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں