جعلی الیکشن اور جعلی نتائج پر بننےوالی حکومت بھی جعلی:سراج الحق

جعلی الیکشن اور جعلی نتائج پر بننےوالی حکومت بھی  جعلی:سراج الحق

راولپنڈی ،لاہور(نیوز رپورٹر،سیاسی نمائندہ، آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے ، عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردِ جرم عائد کردی،چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں ۔

ایک بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے ، اب نتائج چوری ہوتے ہیں، فارم 45والے سڑکوں پر ہیں جبکہ فارم 47والے عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں۔علاوہ ازیں راولپنڈ ی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 10 فروری سے عوام کے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے اور بڑی تحریک کا اعلان کر چکی ہے ، جو ممبر پارلیمنٹ اس ایوان میں آنے والوں کو جعلی سمجھتے ہیں، وہ اپنی رکنیت چھوڑ کر ہماری احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں تاکہ ان کی بات میں وزن پیدا ہو۔ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے وہ شور بھی نہ مچائیں اور خاموش رہیں، اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے ، دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پوری قوم کو ایک پیج پر لے کر آئیں گے ۔وزیر اعظم بتائیں کیا دھاندلی کے ذریعہ الیکشن چوری کرنے کے بعد میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت ہو سکتا ہے ؟۔ الیکشن 2024 نے دھاندلی میں 2018 کے الیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں