نوازشریف نے شہباز کا ہاتھ پکڑ کر وزیراعظم کی نشست پر بٹھادیا

نوازشریف نے شہباز کا ہاتھ پکڑ کر وزیراعظم کی نشست پر بٹھادیا

اسلام آباد (صباح نیوز) نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پیش کر دی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا تو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے نے وزیر اعظم کی نشست کے سامنے ڈائس رکھتے ہوئے شہباز شریف کو یہاں آنے کی دعوت دی ، شہباز شریف نے قریب بیٹھے بھائی نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ اس کرسی پر بیٹھیں ، نواز شریف نے شہباز شریف کی طرف مسکراتے ہوئے انکا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ وزیر اعظم صاحب بیٹھ جائیں تاہم شہباز شریف نے پھر نواز شریف سے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا اصرار کیا جس پر نواز شریف نے شہباز شریف کا ہاتھ پکڑا اور انہیں وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھا دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں