ن لیگ چانس لے رہی جو ناکام بھی ہوسکتا ہے :رانا ثنا

ن لیگ چانس لے رہی جو ناکام بھی ہوسکتا ہے :رانا ثنا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان اس دلدل سے نکل جاتا، عوام کے فیصلے کو غلط نہیں کہہ سکتا لیکن اس سے متفق نہیں۔ن لیگ حکومت کا چانس لے رہی ہے جو کامیاب یا ناکام ہوسکتا ہے۔

 بحران سے نکلنے کا واحد راستہ تھا کہ ن لیگ پر بھروسہ کر کے سادہ اکثریت دی جاتی۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو دلدل سے نکالنے کی ترجیحات کا کئی بار اظہار کیا، وہ یہی چاہتے ہیں کہ ن لیگ کو سادہ اکثریت ملے ۔تقاضوں کے پیش نظر نواز شریف نے سمجھا شہباز شریف زیادہ ماہر ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خود کو مشکل میں ڈالنے والی بات ہے ۔رانا ثنااللہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے اپیل عوام سے کی تھی اور عوام کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے ۔ اتحادی مخلص ہوئے تو شہباز شریف میں قابلیت ہے کہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔اتحادی جماعتیں خلوص نیت سے شہباز شریف کا ساتھ دیں، ان کو سپورٹ کریں کیونکہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں