3روز میں وفاقی حکومت دھڑام سے گر جائیگی :پرویز خٹک

3روز میں وفاقی حکومت دھڑام سے گر جائیگی :پرویز خٹک

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹرینز)کے رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ تین دنوں میں وفاقی حکومت گرجائے گی، شہباز شریف کی حکومت خود استعفیٰ دیگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔

 نوشہرہ میں پی ٹی آئی   (پارلیمنٹرینز)میں سماجی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا،بانی پی ٹی آئی کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے ،نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ، انہوں نے عوام کو پہلے بھی لوٹا اور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں،بے پناہ فرمائشوں سے تنگ آکر مولانا فضل الرحمن کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا مولانا آپ کو سٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں