ملک کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا :زرداری

ملک کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا :زرداری

اسلام آباد (اے پی پی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے بھی میرا وزیر ا عظم تھا اور اب بھی میرا نامزد امیدوار تھا۔

 اتوار کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت تشکیل پانے کے بعد قوم اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں گے ،پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا،ملک میں معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو بہت محنت سے کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں