نگران وفاقی کابینہ تحلیل ، وزرا نے دفاتر خالی کر دئیے

 نگران وفاقی کابینہ تحلیل ، وزرا نے دفاتر خالی کر دئیے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد نگران وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی ۔

 کابینہ سیکرٹریٹ نے نگران وفاقی وزرا اور مشیروں کے عہدوں کی تحلیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نگران وفاقی وزرا کی اکثریت نے گزشتہ روز اپنے عہدوں کاچارج چھوڑ دیا اور دفاتر خالی کردیئے ہیں۔سابق نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھی سابق وزیر کردیا ۔ سابق نگران وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے گزشتہ روز وزارت کے افسروں سے الوداعی ملاقات کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں