صدقہ فطر:ایک روزے کا فدیہ کم از کم 300روپے مقرر

صدقہ فطر:ایک روزے کا فدیہ  کم از کم 300روپے مقرر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) شرعی بورڈ پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا امسال صدقہ فطر اور ایک روزہ کا فدیہ آٹا کے حساب سے فی کس 300 روپے ،جو کے مطابق 600 ، کھجور سے 2400 اور کشمش سے 4400 روپے ہے ۔

 پورے ماہ رمضان کے روزوں کا فدیہ گندم کے حساب سے 9000 ، جو سے 18000، کھجور سے 72000 اور کشمش سے 132000 روپے ہے ۔ یہ مقدار کم ازکم ہے ، صاحب ثروت اور مال دار حضرات اپنی استطاعت کے مطابق اضافہ کرکے ادا کریں۔ انہوں نے کہا فدیہ اس کیلئے ہے جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اور بظاہر تندرست ہونے کی امید بھی نہ ہو۔ مسافر اورعارضی مریض روزہ کی قضا کرے ، فدیہ روزہ چھوڑنے کا بدل نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں