انتخابی فارمز کیلئے توہین عدالت درخواستیں افسوسناک:ہائیکورٹ

 انتخابی فارمز کیلئے توہین عدالت درخواستیں افسوسناک:ہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے امیدواروں کو انتخابی فارمز کی مصدقہ کاپیاں فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ،الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا متعلقہ آر او زاور صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فارمز کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے فارمز کی مصدقہ کاپیاں حاصل کرنا درخواست گزاروں کا بنیادی حق ہے ،چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے کہاآپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی موجود ہیں ،اتنی چھوٹی سی بات پر توہین عدالت کی درخواستیں آئی ہیں ، یہ بہت افسوس کی بات ہے ، شعیب شاہین نے بتایا مجھے قومی اسمبلی کے فارمز کی مصدقہ کاپیاں فراہم کر دی گئی ہیں ، استدعا ہے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز بھی فراہم کئے جائیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں