فوری انصاف کیلئے عدالتی نظام میں اصلاحات ناگزیر :ماہرین

فوری انصاف کیلئے عدالتی نظام میں اصلاحات ناگزیر :ماہرین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے عدالتی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں،اکیڈیمیا، بارز اور عدلیہ کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

پنجاب یونیورسٹی لا کالج اورانسٹیٹیوٹ فار لیگل ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں انصاف تک رسائی اور ثالثی کا کردار ‘‘ پرگول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قانون دان ظفر اقبال کلانوری نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام کاغذی ثبوتوں پر چلتا ہے جبکہ دنیا بھر میں تنازعات کو کورٹ سے باہر حل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی نظام موجود ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان میں وٹہ سٹہ کی شادی، جہیز، زر، زن اور زمین کے جھگڑے ہیں جن کے حل میں ثالثی کا نظام کردار ادا کر سکتا ہے ۔کامران بشیر مغل نے کہا کہ بار کونسلز کو تعلیمی اداروں سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوانین موجود ہیں ، مسئلہ عملداری کا ہے ۔شہباز بخاری نے کہا کہ فیملی لا موجود ہیں لیکن درست طریقے سے عمل نہ ہونے کے باعث طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر نعیم اللہ خان نے کہا آئین سے پہلے لوگ آپس میں معاملات کو طے کر لیا کرتے تھے ۔ پاکستان میں ثالثی کے نظام کیلئے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں