پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کیلئے برقرار

پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ  مارکیٹ حیثیت 6ماہ کیلئے برقرار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کیلئے برقرار رکھی ہے جبکہ امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے ۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے ، پاکستانی شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن سال 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی جبکہ آج پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے ۔بلوم برگ نے نئی حکومت کے بارے میں کہا کہ پاکستان کو مستحکم حکومت میسر آئی ہے اور پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں