نوڈیرو ہاؤس صدر زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار ، نوٹیفکیشن جاری

نوڈیرو ہاؤس صدر زرداری کی سرکاری  رہائش گاہ قرار ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار )کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا۔

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا ، نوڈیرو ہاؤس ، لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ صدر مملکت کی تنخواہ، الائو نسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں