ڈالر کی قدر میں کمی سونا 1500روپے مزید مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی  سونا 1500روپے مزید مہنگا

کراچی(نیوز ایجنسیاں)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گز شتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.15روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں19پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.60روپے سے کم ہو کر280.41روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی،جس سے یورو کی قدر302.20روپے سے گھٹ کر301.90روپے ہو گئی جبکہ2پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر352.32روپے سے بڑھ کر352.34روپے پر جا پہنچی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں