وفاقی کابینہ :مزید 24نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ :مزید 24نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں )وفاقی کابینہ نے 24نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

 کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پرسرکولیشن کے ذریعے منظوری دی اور 24نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نام ڈالنے کی منظوری دی گئی ۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری بھی دی گئی ، بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیاگیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں