مخصوص نشستوں پر کسی کو ناجائز حلف نہیں لینے دینگے :گنڈاپور

مخصوص نشستوں پر کسی کو ناجائز حلف نہیں لینے دینگے :گنڈاپور

پشاور(صباح نیوز)و زیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے ، کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ، ہم اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے ۔

آئین کے   آرٹیکل 6 کو توڑنے کی سزا موت ہے ۔ 6ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جا رہا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی۔ہم آخری حد تک جائیں گے ، پیچھے نہیں ہٹیں گے ، آئین کا تحفظ پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے ، پنجاب اور کے پی کے میں 90روز میں الیکشن نہ کرا کر آئین کو توڑا گیا۔ ہمارا انتخابی نشان اور نشستیں چھینی گئیں، جلد یہ سارا سسٹم بے نقاب ہوگا، علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا ابھی تک 9 مئی اور سائفر پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں