پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ چیلنج کرینگے :گوہر

پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ چیلنج کرینگے :گوہر

اسلام آباد،لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے ،سیاسی رپورٹرسے ، دنیا نیوز)چیئرمین تحریک انصا ف بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

 مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ، مخصوص نشستوں سے ہمیں قانونی طور پر محروم نہیں رکھا جا سکتا، ان نشستوں کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے ان تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ہم اب آزاد امیدوار نہیں ہیں بلکہ باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے ،سپیکر قومی اسمبلی کا یہ قرار دینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں، ہم اس مسئلے کو ٹیک اپ کر لیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس بھی بے توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے ، جب آزاد عدلیہ کے سامنے یہ کیسز آئیں گے تو ختم ہو جائیں گے ۔ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ہمیں بہت سے خدشات ہیں، بشریٰ بی بی کو سلو پوائزنگ دی جارہی ہے ، محاذ آرائی ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا ، بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں کس نے رکھا ، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ میں ہونا چاہیے تھا ہمارا مطالبہ ہے بشریٰ بی بی کو رہا کیا جائے ، ہماری جو بہنیں جیلوں میں ہیں ان کو فوری رہا کیا جائے ۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کے معاملے کی فوری اور جامع تحقیقات کرائی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں