بہاولنگر، مخالفین کی فائرنگ،پیشی پر آئے 2بھائی قتل

بہاولنگر (اے پی پی)منچن آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے عدالت پیشی پر آنے والے 2 بھائی قتل کر دیئے گئے۔
بہاولنگر کے علاقہ کدار پور کے قریب گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا ،حملہ آور فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے ، مقتولین کی شناخت نانے خاں اور صابر علی کے ناموں سے ہوئی، مقتولین نورن آہلوکا کے رہائشی تھے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔