انڈسٹریز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،اویس لغاری

انڈسٹریز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،اویس لغاری

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

ڈسکوز میں اصلاحات لاکرانڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔علاوہ ازیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اویس لغار ی نے تونسہ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں روہد کوہی برساتی نالوں پر متعدد چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے جاری فزیبلٹی سٹڈی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ اس فزیبلٹی سٹڈی کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں