28سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے ’’ریٹ ‘‘مقرر

28سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے ’’ریٹ ‘‘مقرر

لاہور (بلال چودھری )پنجاب کے 28 سرکاری ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی کیلئے آج انٹرویو ہونگے ۔28 ہسپتالوں میں ایم ایس کی سیٹ کیلئے 45 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا امیدواروں میں جنرل کیڈر اور ٹیچنگ کیڈر کے ڈاکٹرز شامل ہیں۔

 محکمہ صحت سپشلائزڈمیں ایم ایس کی تقرری کیلئے سفارشوں کا تانتا بندھ گیا ۔امیدوار اور انکی پارٹیاں ایم ایس لگوانے کیلئے سرگرم ہیں، ایم ایس کی سیٹ پر تعیناتی کیلئے 30 سے 40 لاکھ ریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف امیدوار ایم ایس لگنے کیلئے تگڑی سفارش اور پیسوں کا سہارا لینے لگے ہیں ایم ایس کی دوڑ میں بڑی شہرت اور کرپشن و لوٹ مار کرنے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔ امیدواروں میں شامل کچھ ایم ایس کو سابقہ ریکارڈ برا ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا۔صوبائی وزیر صحت سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارش پر میرٹ پر ایم ایس کی تعیناتیاں کی جا ئیں گی ، کرپٹ عناصر کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ۔ہسپتالوں میں کرپشن، ادویات چوری کو ہر صورت روکا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں