ماں کا موبائل فون دینے سے انکار ، 12 سالہ بچے کی خودکشی

 ماں کا موبائل فون دینے سے انکار ، 12 سالہ بچے کی خودکشی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)رائے ونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں ماں کے موبائل فون نہ دینے پر 12سالہ بچے نے خودکشی کرلی ،شمالی چھاؤنی میں 35سالہ شخص نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

12سالہ ایان کے اہل خانہ کا کہناہے کہ اس نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا تاہم اس نے اسے موبائل فون نہیں دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔پولیس کے مطابق جب خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، 12سالہ ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا۔شمالی چھاؤنی کے رہائشی 35 سالہ شخص زوہیب نے  نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اس کے اہلخانہ نے اسے بے ہوشی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں