لاہورہائیکورٹ کے 3جوڈیشل افسر تبدیل ،عبدالرشید عابد رجسٹرار تعینات

لاہورہائیکورٹ کے 3جوڈیشل افسر  تبدیل ،عبدالرشید عابد رجسٹرار تعینات

لاہور(اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ڈسٹرکٹ سیشن جج عہدے کے تین جوڈیشل افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عبدالرشید عابد کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ،سیشن جج محمد ساجد علی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیومن ریسورس اور سیشن جج عبہر گل خان کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں