سال 2024کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ،پاکستان میں دکھائی نہیں دیگا
فیصل آباد (صباح نیوز)سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا ۔میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں سورج گرہن نظر آئے گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔
مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لئے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پر سورج گرہن دکھائی دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔