پاکستان میں آج چاند نظر آنیکا قوی امکان ، کل عید :محکمہ موسمیات

 پاکستان میں آج چاند نظر آنیکا قوی امکان ، کل عید :محکمہ موسمیات

اسلام آباد،ریاض (اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں چاند نظرآنے کا قوی امکان ہے کل عید ہوگی۔۔۔

 جبکہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ریاستوں میں پیر کو شوال کا چاند نظرنہیں آیا اس لیے وہاں عید الفطر کل 10 اپریل بدھ کو ہو گی، پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں آج وزارت مذہبی امورمیں ہوگا،جس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی،محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر نے کہا ہے چاند کی پیدائش 8اپریل کی شب 11بج کر 21منٹ پر ہو چکی ، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 19گھنٹے 54منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 50منٹ تک رہنے کا امکان ہے ،چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے 13 یا 14 اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بیشتر مقامات پربارشوں کاباعث بنیں گی۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ کے بیشترمقامات پرگرمی بڑھ رہی ہے ،عید کے دنوں میں کراچی میں درجہ حرارت 37سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے ، سندھ میں 12 اپریل تک موسم گرم جبکہ 12 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں