عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں:مریم نواز

عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں:مریم نواز

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

نمازعید کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے ۔سینئر پولیس آفیسر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ مریم نواز نے کہا امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں