یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے :خواجہ آصف

یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے :خواجہ آصف

اسلام آباد (اے پی پی،دنیانیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکثریت کے فیصلے مسترد نہیں کیے جاتے ، جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے کسی کے یک طرفہ فیصلے مسلط نہیں کئے جا سکتے ، مذاکرات اور مل بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے ۔

 وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر دفاع نے کہا وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ،ہم کسی افراتفری اور فتنہ کا آلہ کار نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے کہا فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لئے کریں ۔ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لئے کیے جانیوالے فیصلوں کی حمایت نہیں کرینگے ۔ یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جاسکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں