دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے ،رانا ثنا

دو تہائی اکثریت سے آتے تو  مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے ،رانا ثنا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں، ان کا کافی محاسبہ ہو چکا ہے ۔ محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں۔ ہم دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے ۔

 الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جسے تسلیم کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ن لیگ اگر حکومت نہ بناتی تو کون بناتا؟۔ محسن نقوی کو ایک سے زائد عہدے ملنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اپنے قائد نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں ہے ۔ 8 فروری کے بعد جو سیاسی استحکام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں ملا۔ کچھ جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ میں تو موجود ہیں لیکن سیاسی عدم استحکام کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ کا رول ہمیشہ ہر ملک میں رہتا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کی اس وقت کی لیڈر شپ چاہے عدلیہ سے ہو یا دوسرے اداروں سے لیڈر شپ دیانتدار ہے جس کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں