دہشتگردی کے چند واقعات میں لاپتہ افراد ملوث پائے گئے ترجمان بلوچستان حکومت

 دہشتگردی کے چند واقعات  میں لاپتہ افراد ملوث پائے گئے   ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چند واقعات میں لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل لوگ ملوث پائے گئے اور ان کے اہل خانہ نے اسے تسلیم کیا۔

 ان واقعات میں مچھ اور گوادر کے حالیہ حملے شامل ہیں۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں، یہ کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے اور ہر ماہ مقررہ تاریخ پر اسکا اجلاس ہوتا ہے ، لاپتہ افراد کے کمیشن کی کارروائی کے تحت متعدد افراد منظر عام پر آئے ۔ترجمان نے کہا کہ کمیشن کے سامنے ایسے حقائق بھی آئے جن کے تحت کچھ افراد لاپتہ نہیں تھے ، اگر کوئی فیملی سمجھتی ہے ان کا فرد لاپتہ ہے وہ کمیشن سے رابطہ کرسکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں