اپریل کیلئے بجلی کی قیمت میں 3روپے 82پیسے فی یونٹ کمی

اپریل کیلئے بجلی کی قیمت میں  3روپے 82پیسے فی یونٹ کمی

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ مجموعی کمی ڈالر کے  لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی، رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں