علی امین عید پیکیج تقسیم کی تصاویر شائع کرنے پر برہم

علی امین عید پیکیج تقسیم کی تصاویر شائع کرنے پر برہم

پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے ، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شفاف طریقے سے ساڑھے 8لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکیج اکاونٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں