عدت نکاح کیس، اپیل پر دلائل دینے والا پراسیکیوٹر تبدیل

عدت نکاح کیس، اپیل پر دلائل دینے والا پراسیکیوٹر تبدیل

اسلام آباد (آئی این پی) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر دلائل دینے والے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کا تبادلہ کر دیا گیا۔

 تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ان کی جگہ پراسیکیوٹر عدنان علی کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو لکھا گیا خط سامنے آگیا جس میں کہا گیا آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے ، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری روکا جاتا ہے ، خط میں مزید کہا گیا اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں