پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ،کسان اتحاد کا احتجاج موخر

 پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ،کسان اتحاد کا احتجاج موخر

شیر گڑھ (نامہ نگار )کسانوں کے صوبائی وزیر زراعت سے مذاکرات کامیاب ، احتجاج موخر کردیا ،مذاکرات کا اگلا دور لاہور میں ہوگا، پاکستان کسان اتحاد نے مسائل حل نہ ہونے پر عید کے فوری بعد حکومت کیخلاف احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد رجسٹرڈ کے مرکزی صدر میاں عمیر مسعو د ،مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں غلام مصطفی  ،ملک یاسین ،میاں اﷲ نواز ،ملک محمد عمران ،شہادت ایڈووکیٹ ،میاں معظم اور دیگر پر مشتمل وفد نے شیر گڑھ میں صوبائی وزیرزراعت عاشق حسین شاہ کرمانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کسان نمائندہ وفد نے کسانوں کو درپیش مسائل جن میں کھاد کی قلت ، اوورچارجنگ ،گندم کی عدم خریداری سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر سید عاشق کرمانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت 500 ارب کے زرعی پیکیج کاا علان کرچکی، 5 لاکھ چھوٹے کسانوں کو بلا سو د300 ارب کے قرضے دینے کیلئے نوازشریف کسان کارڈ فوری جاری کرینگے کہ ہر ڈیلر کو محکمہ زراعت سے رجسٹرڈ ہونا ہوگا اور دونمبری کرنے والے ڈیلر کیخلاف محکمہ خود کارروائی کریگا ، یوریا کھاد کا ملک بھر میں یکساں ریٹ کرنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کریں گے ، مشترکہ پریس کانفرنس میں کسان رہنماؤں نے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں