سراج الحق کی عمرہ کے بعد واپسی حافظ نعیم الرحمن18 اپریل کو امارت سنبھالیں گے

سراج الحق کی عمرہ کے بعد واپسی   حافظ نعیم الرحمن18 اپریل  کو امارت سنبھالیں گے

لاہور،اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ، صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق تین ہفتے کے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

،18اپریل کی شام تک وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داریاں ادا کرینگے اور اس روز نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے حلف کے ساتھ ہی دس سال تک امیر رہنے والے سراج الحق ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن18 اپریل بروز جمعرات نماز مغرب کے فوری بعد منصورہ مسجد میں پانچ سالہ امارت کا حلف اٹھائیں گے ۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے پہلے سے ہی جماعت کی مجلس شوری ٰ کا اجلاس طلب کر رکھا ہے ، 19 سے 21 اپریل تک جاری رہنے والے شوریٰ کے اجلاس کی صدارت نومنتخب امیر کرینگے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں