اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا آج اجلاس طلب

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر  پنجاب اسمبلی کا آج اجلاس طلب

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کااجلاس آج 16 اپریل کو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا ، گندم کی کم قیمت اور امن و امان کی صورتحال پربحث ہوگی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے طلب کردہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔اپوزیشن اجلاس میں گندم کی خریداری ، گندم کی کم امدادی قیمت اور امن و امان کی صورتحال کو زیربحث لاناچاہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں